چین سے جاسوسی کی ہی توقع کر سکتے ہیں: جوبائیڈن
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ چین سے امریکا کی جاسوسی ہی کی توقع رکھی جا سکتی ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم چین کو واضح کرچکے ہیں کہ ہم کیا کچھ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال پر کہاکہ چین امریکاکی پوزیشن سے واقف ہے اور ہم نے صرف چین پر دو ٹوک شکل میں یہ واضح کیا ہے کہ ہم کیا کچھ کر سکتے ہیں، ہم وہی کررہے ہیں جو ہم کر سکتے ہیں، غبارے کو اس وجہ سے نہیں گرایا گیا کہ رائے عامہ کو پتا چل گیا تھا بلکہ غبارے کے امریکی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی میں نے موزوں وقت پر اور جلد از جلد اسے گرانے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔