• news

 شام میں زلزلے سے خطرناک قیدیوں کی جیل تباہ، 20 داعش جنگجو فرار  


دمشق (نوائے وقت رپورٹ) شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں ایک ہزار 400 سے زائد افرا جاں بحق ہوگئے اور کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں جن میں ایک جیل بھی شامل ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں ترکیہ کی سرحد کی نزدیک قائم جیل زلزلے میں تباہ ہوگئی جس کا فائدہ اْٹھاتے ہوئے کئی داعش جنگجو فرار ہوگئے۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ یہاں 2 ہزار سے زائد قیدی اسیر تھے جن میں سے 1300 داعش اور 700 کرد جنگجو ہیں جن میں سے 20 داعش جنگجو زلزلے کے بعد فرار ہوگئے۔

ای پیپر-دی نیشن