• news

برازیل ،  سیاحوں کی  کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک، 2 لاپتہ


برازیلیا  (اے پی پی)برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے ساحل کے قریب  سیاحوں کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ہلاک ہو گئے اور  2 تاحال لاپتہ ہیں ۔ بحر اوقیانوس میں واقع گوانابارا بے میں سیاحوں کی  کشتی  طوفان کے باعث  الٹ گئی، نتیجے میں 6افراد ہلاک اور 2 تاحال لاپتہ ہیں جن میں  3 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
  جبکہ6 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔کشتی میں   14 افراد سوار تھے۔   فائر ڈیپارٹمنٹ کے غوطہ خوروں ، ہیلی کاپٹر اور جیٹ سکی کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن