• news

مشکل کی گھڑی میںپاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے‘متحدہ علما کونسل


لاہور ( این این آئی)متحدہ علما کونسل پاکستان کے چیئرمین مولانا عبد الر وف ملک،مرکزی صدر مولانا زاہد الراشدی،سیکرٹری جنرل سردار محمد خان لغاری ،ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،مولانا محمد راغب حسین نعیمی ،مولاناعبدالغفار روپڑی، مولانا ڈاکٹر ملک محمد سلیم و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں  ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے نتیجے میں ہزاروں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہمشکل کی گھڑی میںپاکستانی قوم ترکیہ وشام کے ساتھ کھڑی ہے،مسلم ممالک انسانی ہمدردی کی بنیادپر ترکیہ ،شام ودیگرزلزلہ سے متاثرہ ملکوں کی بھرپورمدد کر یں، ہر پاکستانی کی ہمدردیاں اور نیک خواہشات ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ ہیں اللہ تعالی انہیں اس قدرتی آفات کے نقصانات کو رضا ا لٰہی سمجھ کر حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے،آمین۔

ای پیپر-دی نیشن