• news

 شازیہ مری سے یوایس ایڈ کے وفدکی ملاقات،بی آئی ایس پی کے مختلف اقدامات پر گفتگو


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری سے یوایس ایڈ کے وفدکی سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات۔ وفد کی سربراہی یو ایس ایڈ ایشیا بیوروکے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر مائیکل شفر نے کی۔تفصیلا ت کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت معاشرے کے کمزور طبقوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے یو ایس ایڈ کے وفد کو پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے ہونے والی تباہی اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی۔شازیہ مری نے وفد کو بتایا کہ 2022 میں آنے والے سیلاب سے ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا اور 4 ملین بچوں اور لاکھوں حاملہ خواتین سمیت 33 ملین افراد متاثر ہوئے۔وفاقی وزیر نے بحالی و تعمیر نو کی کوششوں کی تازہ ترین صورتحال اور بی آئی ایس پی کی جانب سے کیے جانے اقدامات سے بھی آگا کیا۔
 شازیہ مری 

ای پیپر-دی نیشن