ہلالِ احمر کی جانب سے ترکیہ کیلئے 50ہزار ڈالر کی امداد
اسلام آباد( نامہ نگار ) ہلالِ احمرکے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے کہا ہے کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہونے والی ہلاکتوں اور اِملاک تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا عندیہ دیا ہے۔ترکیہ کے سفارتخانہ میں سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی سے ملاقات کے دوران امدادی چیک پیش کیا۔اِس موقع پر سردارشاہد احمد لغاری نے کہا کہ ترکیہ اورپاکستان بھائی بھائی ہیں۔دونوں ممالک تاریخی اہمیت کے حامل تعلقات اور باہمی تعاون میں اپنی مثال آپ ہیں۔ ہلالِ احمر دکھ اور مصیبت کی اِس گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے، ہم اپنے وسائل سے بڑھ کر تعاون کریں گے۔اِس موقع پر ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاچی نے ہلالِ احمر پاکستان کی جانب سے امدادی چیک دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اِس اقدام کو سراہتے ہیں اور ہلالِ احمر پاکستان کی قیادت کے جذبہ اور خلوص کو سلام پیش کرتے ہیں۔سردار شاہد احمد لغاری نے زلزلہ سے ہونے والی تباہی کی تعمیر نو میں کردار ادا کرنے کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہلالِ احمر پاکستان کے دروازے ترک بھائیوں کیلئے کھلے ہیں، انہوں نے ریسپانس ٹیم بھجوانے کی بھی پیشکش کی۔ سردار شاہد احمد لغاری نے سفارتخانہ میں رکھی تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔
امداد