اوکاڑہ: غیرت کے نام پر 17 سالہ‘ سرگودھا میں 40 سالہ بیٹی قتل
سرگودھا + اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) سرگودھا اور اوکاڑہ میں الگ الگ واقعات میں غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے اطلاع ملنے پر کرائون سٹی اوکاڑہ کے قریب سے ایک نوجوان لڑکی کی بوری بند نعش تحویل میں لے لی۔ مرنے والی لڑکی کی شناخت جویریہ دختر حیدر علی بعمر قریب 17سال جو چک نمبر 1/4-Lاوکاڑہ کی رہائشی تھی‘ پولیس نے مقتولہ کے باپ کو حراست میں لے لیا۔ جب کہ اس کے دوسرے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ جویریہ 2 دفعہ پہلے گھر سے بھاگ گئی تھی جسے گھر واپس لایا گیا اور باپ نے دیگر ساتھیوں سے مل کر غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل کر کے اس کی نعش کو بوری میں بند کر کے قریبی علاقے میں پھینک دیا۔ پولیس نے چند گھنٹوں میں وقوعہ کے مرکزی ملزم کوگرفتار کر لیا۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔ بعد از تفتیش مقتولہ کے قتل کے اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ سرگودھا رحیم پور پر مجاہد اور ذوالفقار کے مشورہ سے باپ سردار نے غیرت کے نام پر 40 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔