• news

ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا، مزاحمت پر فائرنگ، ماں بیٹا شدید زخمی


لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے شہرکے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ کوٹ لکھپت میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے ماں بیٹے کو شدید زخمی کر دیا ہے۔ کوٹ لکھپت میںمسلح ڈاکوؤں نے گھر کی دہلیز پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے 32سالہ دانش اوراس کی55سالہ والدہ رضیہ بی بی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے ہیں ۔ ڈاکوؤں نے چوہنگ میں سرفرازکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 4لاکھ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، گرین ٹاؤن میں منیر اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ زیورات اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی میں اعجاز کی دکان میں گھس کر گن پوائنٹ پر 2لاکھ اور موبائل فون، لوئر مال میں ادریس سے 70ہزار اور موبائل فون، ریس کورس میں عمار سے 60ہزاراور موبائل فون، بادامی باغ میںفیروز سے 27ہزار اور موبائل فون، ساندہ میںجاوید سے 20ہزار اور موبائل فون، اچھرہ میںمزمل سے 15ہزار اور موبائل فون، مزنگ میں شہباز سے 12ہزار اور موبائل فون، جنوبی چھائونی میں امتیاز سے 5ہزار اور موبائل فون، نشتر کالونی میںشرجیل سے 3ہزار اور موبائل فون، اقبا ل ٹاون میں ہارون سے موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے جوہر ٹاؤن میںحماد کے گھرگھس کرساڑھے 3 لاکھ زیورات ودیگر سامان، گجر پورہ چائنہ سکیم میں چوروں نے روزنامہ نوائے وقت کے کارکن شہزاد ہاشمی کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل نمبر’’ایل ا ی ایکس۔2921۔16 ‘‘ چوہنگ، ڈیفنس، راوی روڈ اور پرانی انارکلی سے چار کاریں، سندرسے رکشہ جبکہ ساندہ، بھاٹی گیٹ، لوئر مال، جوہر ٹاؤن، مزنگ، ہنجروال، لیاقت آباد، بھاٹی گیٹ، ماڈل ٹاؤن، ملت پارک اور گارڈن ٹاؤن کے علاقوں سے گیارہ موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن