• news

 نیپال کے سفیر کا پاکستان کے ساتھ براہ راست تجارت پر زور


کراچی(کامرس رپورٹر)نیپال کے سفیر تپاس ادھیکاری نے  نیپال اور پاکستان کے درمیان براہ راست تجارت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ترقی پذیر ممالک ہیں لہٰذا  دیگر راستوں سے بالواسطہ تجارت کے بجائے ایک دوسرے کے ساتھ براہ راست تجارت کے ذریعے قابل تجارت وسائل اور مصنوعات کی ترسیل کے لیے مؤثر طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔نیپال اور پاکستان کو مختلف زرعی مصنوعات میں مسابقتی فوائد حاصل ہیں جن کی تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی تاجر برادری کو نیپالی چائے، الائچی، ادرک اور کئی دیگر مصنوعات درآمد کرنے پر غور کرنا چاہیے جو یورپ، امریکا اور بھارت وغیرہ کو برآمد کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں نیپال کے کراچی میں اعزازی قونصل جنرل مشتاق کے چھاپرا، کے سی سی آئی کے صدر محمد طارق یوسف، چیئرمین ڈپلومیٹک مشنز اینڈ ایمبیسیز لائڑن سب کمیٹی ضیاء  العارفین،  سابق صدر مجید عزیز اور کے سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔نیپال کے سفیر نے بتایا کہ پاکستان زیادہ تر مشرقی افریقی ممالک سے ہر سال تقریباً 800 ملین کلو گرام چائے درآمد کرتا ہے 

ای پیپر-دی نیشن