بینک آف پنجاب کا لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت داری کا معاہدہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بینک آف پنجاب نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھیویں سیزن سے قبل لاہور قلندرز کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ معاہدے پر باغ جناح لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں ظفر مسعود (صدر اور سی ای او۔ بی او پی) اور عاطف نعیم رانا (سی ای او۔ لاہور قلندرز) نے دستخط کئے۔ تقریب میں ٹاپ پلیئرز شاہین شاہ آفریدی‘ فخر زمان سمیت لاہور قلندرز ٹیم کے دیگر کھلاڑی اور دونوں اداروں کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھی۔ بی او پی اور لاہور قلندرز کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی دیرینہ رشتہ ہے۔ BOP قلندرز کا خصوصی بینکنگ پارٹنر ہے۔ گزشتہ سال ہم نے BOP لاہور قلندرز ڈیبٹ کارڈ لانچ کیا جو اپنی نوعیت کا پہلا اسپورٹس ایفینیٹی ڈیبٹ کارڈ ہے جو ماسٹر کارڈ سے منسلک ہے۔ ظفر مسعود (صدر اور سی ای او۔ BOP ) نے کہا کہ ملک کے معروف مالیاتی اداروں میں سے ایک کے طور پر‘ BOP کھیلوں‘ لٹریچر‘ کلچر اور آرٹس سے متعلق سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔