گرین کیپ میں بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں:خالد خان
لاہور( کامرس رپورٹر ) گرین کیپ اور مضافات میں ہزاروں گھر بجلی اور گیس سے محروم ہیں, سیوریج اور گلیوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی رہنما خالد خان نے کیا۔انھوں نے کہا کہ 21کلومیٹر فیروزپور روڈ لاہور کے گرین کیپ کے ملحقہ علاقہ بیٹھک سکول ایریا, دی بیسٹ سائنس اکیڈمی ایریا , جی بلاک اور قبرستان کے مضافاتی ایریا کے ہزاروں گھر بجلی اورگیس سے محروم ہیں, سیوریج اور گلیوں کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔پینے کا صاف پانی اور پارک سمیت کوئی بھی سہولت موجود نہیں ہے۔ صفائی کا کوئی انتظام موجود نہیں ہے۔لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف , نگران وزیراعلی پنجاب , کمشنر لاہور , ڈپٹی کمشنر سمیت سب کو لاہور کے اس علاقے کی جانب توجہ دینی چاہیے۔ممتاز سماجی رہنما خالد خان نے مطالبہ کیا ہے کہ 21کلومیٹر فیروزپور روڈ لاہور کے گرین کیپ کے ملحقہ بیٹھک سکول ایریا, دی بیسٹ سائنس اکیڈمی ایریا, جی بلاک اور قبرستان کے مضافاتی علاقے میں بجلی ,گیس اور سیوریج سمیت دیگر سہولیات فراہم کیے جائیں۔