• news

بینظیر قتل کیس، ہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ 8 اپیلوں کی سماعت آج کرے گا 


لاہور (سپیشل رپورٹر) سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں ساڑھے 5 سال بعد سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے خصوصی ڈویژ نل بنچ تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس مرزا وقاص رؤ ف پر مشتمل بنچ آج 8 اپیلوں کی سماعت کرے گا اس کیس میں آصف زرداری، بری پانچوں ملزموں، مرحوم جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف اور سزا یافتہ پولیس افسروں کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔  پرویز مشرف کی وفات کے بعد ان کے خلاف اپیل خارج ہونے کا امکان ہے۔  پرویز مشرف اس کیس میں اشتہاری تھے اور ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہیں۔ مقدمے کے تین ملزم اعتزاز، شیر زمان اور حسنین رہا ہیں جوکہ خود پیش ہوں گے جبکہ ایک بری ملزم عبدالرشید تاحال اڈیالہ جیل میں قید ہے اور پانچواں ملزم رفاقت لاپتہ ہے۔ پولیس افسر سعود عزیز اور خرم شہزاد ضمانت پر ہیں ۔ دونوں کو 17، 17 سال قید اور 10، 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن