• news

اپوزیشن لیڈر کا عہدہ چھوڑنے پر تیار پی ٹی آئی ارکان کو ویلکم کہیں گے: راجہ ریاض 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان آئیں انہیں ویلکم کریں گے ۔ اپوزیشن لیڈر عہدہ چھوڑنے کیلئے تیار ہوں رولز کے مطابق چلیں گے ہم تو پہلے بھی انہیں اسمبلی میں بلاتے رہے لیکن یہ لوگ نہیں آئے، عمران خان دو بارہ ٹکٹ دیتے ہیں تو نہیں لوں گا، پی ٹی آئی نے ملک کا بیڑہ غرق کیا۔ مریم نواز ٹکٹ دینے کیلئے بلاتی ہیں تو اس پر سوچ سکتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن