موسیٰ الٰہی کی حفاظتی ضمانت منظور
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگی رہنما چودھری مونس الٰہی کی 15 فروری تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے دائر کی گئی موسیٰ الٰہی کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔ عدالت نے 15 فروری تک موسیٰ الٰہی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔