ریلوے نے پارسل کے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا‘ نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(آئی این پی)ریلوے کرایوں میں 8فیصد اضافے کے بعد پارسل کے کرایوں میں 25فیصد کا اضافہ کردیا گیا، ریلوے نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا،اس خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان ریلوے نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8فیصد اضافہ کردیا تھا اب پاکستان ریلوے نے پارسل اور لیگجز کی قیمتوں میں 25فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے پاکستان ریلوے نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ریلوے کے ذریعے پارسل و دیگر سامان بھیجنے والوں سے 25فیصد زیادہ کرایہ لیا جائے گا۔