• news

بجٹ خسارہ 1683‘ سود کی ادائیگی پر 2573 ارب خرچ ہوئے: وزارت خزانہ 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک بجٹ خسارہ ایک ہزار 603 ارب سے تجاوز کر گیا۔ اور جی ڈی پی کا دو فیصد ہو گیا۔  جولائی سے دسمبر حکومتی اخراجات 6 ہزار 382 ارب روپے رہے۔ ٹیکس اور نان ٹیکس حکومتی مجموعی آمدن 4 ہزار 648 ارب رہی۔ ایف بی آر نے جولائی سے دسمبر کے دوران 3731 ارب سے زائد محصولات جمع کئے۔ رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں دفاعی شعبے کیلئے 638 ارب خرچ کئے۔ دو ہزار 573 ارب روپے سے زائد رقم قرضوں پر سود کی ادائیگی میں خرچ کی گئی۔ قومی مالیاتی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو 1880 ارب روپے ادا کئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن