• news

دہشتگردی کا خطرہ ، لاہور ، راولپنڈی سمیت 8شہرت ہاسپاٹ وسا ئل کم لیکیشن کرانا مشکل 


اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) پنجا ب میں قومی و صوبا ئی اسمبلیو ں کے انتخا با ت پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطا ن راجہ نے کہا ہے کہ  انتخابات کے دوران غیر جانبدار افسران کی تعیناتی انتہائی ضروری ہے۔ لہذا صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ صوبہ میں الیکشن کا انعقاد آزادانہ ،منصفانہ اور پْرامن ماحول میں ہو اور تمام امیدوار اورسیاسی پارٹیوں کو یکساں مواقع  میسر ہوں مزید آئین وقانون اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائی جائے۔ تفصیلا ت کے مطا بق  الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس  چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں معزز ممبران  الیکشن کمیشن کے علاوہ سیکرٹری الیکشن کمیشن ، چیف سیکرٹری  پنجاب ، آئی جی پنجاب  ،سیکرٹری خزانہ اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔چیف الیکشن کمشنر نے صوبائی حکومت اس بات کو یقینی بنائے کہ صوبہ میں  الیکشن کا انعقاد آزادانہ  ،منصفانہ  اور پْرامن ماحول میں ہو اور تمام امیدوار اورسیاسی پارٹیوں کو یکساں مواقع  میسر ہوں ۔ مزید آئین وقانون  اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری یقینی بنائی  جائے۔  سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا  کہ یہ میٹنگ  صوبہ پنجاب میں صوبائی  اسمبلی کے عام انتخابات اور نیشنل  اسمبلی کے ضمنی انتخابات  کے انتظامات پربریفنگ کے لئے بلائی گئی ہے جس میں  چیف  سیکرٹری  اور آئی جی پنجاب الیکشن کمیشن کو بریف کرینگے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ الیکشن کمیشن  کی ہدایات اور آئین وقانون کی پاسداری کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے الیکشن کے شفاف انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔  مزید انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے نیشنل  اسمبلی کے ضمنی انتخابات، سیکورٹی پلان کی تیاری اور سی سی ٹی وی کیمروں کی تمام حساس پولنگ سٹیشنوں پرتنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔ انتخابات کے دوران  ہر ضلع  میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائیگا۔ انہوں نے صوبہ میں دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے۔ مزید مردم شماری بھی مارچ  2023 میں ہو رہی ہے۔  مزید اسی دوران  بچوں کے امتحانات اور پولیو مہم بھی ہو گی  لہذا  انتخابات کے لئے سٹاف کی دستیابی مشکل ہوگی  ۔چیف سیکرٹری نے یہ بھی تجویز دی کہ اگر یہ ممکن نہ ہو تو موجودہ حالات میں نیشنل اسمبلی کے ضمنی انتخابات اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات ایک دن میں کروائے جائیں۔اگر ایسا نہ کیا گیا تو انتخابات پر اخراجات تقریباً دوگنا ہو جائیں گے،  ان انتخابات میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے تقریباً 42ارب درکار ہوں گے۔ آئی جی پنجاب نے اپنی بریفنگ میں بتایا  کہ صوبہ میں دہشت گردی کے خطرات اور حملے بڑھ رہے ہیں پنجاب میں تقریباً  تمام اضلاع  میں دہشت گرد واقعات پر ایجنسی رپورٹس ہیں۔ آئی  جی نے مزید بتایا کہ ہاٹ سپاٹ اضلاع میں اضلاع میں لاہور ، شیخوپورہ ، ساہیوال ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی ، ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان سرفہرست ہیں۔ دہشت گردی سے متعلق متعد د رپورٹیں جمع کراتے ہوئے بتایا کہ بھکر ، میانوالی اور ڈیرہ غازی خان میں مختلف دہشت گرد  گروپس موجود ہیں ، پْر امن انتخابات کے لئے کے مطابق 412854کی نفری درکار ہے گی۔ پنجاب  میں پولیس کا اپریشن جاری ،چارسے پانچ  ماہ  میں مکمل ہو گا، میں صوبائی  اسمبلی کے انتخابات کو پولیس آپریشن مکمل ہونے تک کرانا  ایک مشکل کام ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن