• news

 قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدآمد ضروری ہے: عارف علوی 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ڈاکٹر عارف علوی نے روڈ سیفٹی کے بارے میں شعور اور آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدآمد ضروری ہے۔ بڑھتی ہوئی آبادی اور گاڑیوں میں اضافے کے باعث قدرتی ماحول متاثر ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیفٹی کے بارے میں پارلیمنٹرینز کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام انٹرنیشنل پارلیمنٹرینز کانگریس (آئی پی سی) نے یورپی یونین کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبے مستحکم پارلیمان اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز کے اشتراک سے کیا تھا۔کانفرنس میں دنیا بھر سے پارلیمنٹرینز، چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی، یورپی یونین کے نمائندوں، غیر ملکی سفارت کاروں، ملکی اور غیر ملکی اراکین پارلیمنٹ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ صدر مملکت نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی آبادی کے لحاظ سے ٹرانسپورٹ کی ضرورت کو دیکھنا چاہئے۔
صدر علوی

ای پیپر-دی نیشن