• news

 کثیرالقومی بحری مشق امن 10 سے 14 فروری تک کراچی میں ہوگی 


اسلام آبا د(خبر نگارخصوصی)کثیرالقومی بحری مشق امن 10 سے 14 فروری تک کراچی میں منعقد ہوگی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آٹھویں کثیرالقومی بحری مشق امن کی میڈیا بریفنگ کا کراچی میں انعقاد ہوا جس میں کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کثیرالقومی بحری مشق امن 10 سے 14 فروری تک کراچی میں منعقد ہوگی۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کہاکہ کثیرالقومی بحری مشق امن میں 50 سے زائد ممالک کی بحری افواج شرکت کر رہی ہیں۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے کہاکہ پاک بحریہ 2007 سے امن مشقوں کا انعقاد کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کثیرالجہتی بحری خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔ کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے کہاکہ کثیرالقومی بحری مشق امن میں معلومات کے تبادلے سے مشترکہ بحری مفادات کے تحفظ کو فروغ ملے گا۔ ترجمان کے مطابق کمانڈر پاکستان فلِیٹ نے ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
امن مشقیں

ای پیپر-دی نیشن