• news

33 حلقوں میں الیکشن 16 کی بجائے 19 مارچ کو کرایا جائے: تحریک انصاف


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے الیکشن کمشن کو خط لکھ کر 33 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا انعقاد 16 مارچ کی بجائے اتوار 19 مارچ کو کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسد عمر نے الیکشن کمشن کو خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمشن قومی اسمبلی کی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے انعقاد کو شیڈول جاری کر چکا ہے، جس میں جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ جمعرات معمول کے مطابق کاروبار کا دن ہے۔ عوام کا بڑا حصہ اپنے نجی و سرکاری امور کی انجام دہی میں مصروف ہو گا۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ورکنگ ڈے پر پولنگ کروانے سے ووٹرز کے بڑے حصے کو ووٹ کے حق سے محرومی کے امکانات ہیں۔ اگر مقامی طور پر چھٹی کا فیصلہ کیا جاتا ہے تو بھی ٹرن آئوٹ پر منفی اثرات کے امکانات ہیں۔
اسد عمر

ای پیپر-دی نیشن