• news

حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنارہی ہے: عبدالقادر پٹیل


اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے میں اصلاحات کو یقینی بنا رہی ہے۔ پولی کلینک ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں 128 سلائس سی ٹی سکین نصب کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پولی کلینک ہسپتال میں انقلابی اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ سٹیٹ آف آرٹ تھری ڈی میمو گرافی مشین بھی انسٹال کر دی ہے، اس سے کینسر کے تشخیصی نظام میں بہت بہتری آئے گی۔ چھاتی کے کینسر کی سکریننگ کی کمی پوری کر دی ہے۔
عبدالقادر پٹیل

ای پیپر-دی نیشن