عدالت نے سابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کیس میں گواہوں کو طلب کر لیا
لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج عنبرین قریشی نے سابق صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کیس پر مقدمہ کے گواہوں کو طلب کر لیا جبکہ مقدمہ میں تاحال ایک بھی گواہ کا بیان قلمبند نہ کیا جا سکا۔
مقدمے کا مرکزی ملزم ناظم علی ہارٹ اٹیک کے باعث جیل میں فوت ہو چکا ہے۔ شریک ملزم منصف کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔ گواہان سب انسپکٹر شوکت علی، محمد الیاس اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رضا علی کو طلب کیا گیا ہے۔
قتل کیس