ایڈووکیٹ جنرل پنجاب‘ لاء افسر برطرفی کیس: لاہور ہائیکورٹ بنچ تیسری بار تحلیل
لاہور (سپیشل رپورٹر) ایڈووکیٹ جنرل پنجاب‘ لاء افسروں اور خودمختار اداروں کے سربراہوں کی برطرفیوں کے کیس کی سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی بنچ تیسری بار تحلیل ہو گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے وکیل کے اعتراض کے بعد جسٹس مزمل اختر شبیر نے سماعت سے معذرت کر لی ہے جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نیا پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا ہے۔ لارجر بنچ میں جسٹس مزمل اختر شبیر کی جگہ جسٹس انوارحسین کو شامل کیا گیا ہے۔ لارجر بنچ میں جسٹس عابد عزیز شیخ‘ جسٹس شاہد کریم اور جسٹس عاصم حفیظ شامل ہیں۔ پانچ رکنی لارجر بنچ آج ساڑھے 12 بجے درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور لاء افسروں نے نگران حکومت کی جانب سے اپنی برطرفیوں کو چیلنج کر رکھا ہے۔
بنچ تحلیل