• news

حکم عدولی: پی ٹی آئی رہنما ندیم بارا سمیت ملزموں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم 


لاہور (خبر نگار) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ شفیق الرحمان نے اراضی پر قبضہ کرنے کا معاملہ پربار بار حکم عدولی کرنے پر سابق  پی ٹی آئی ایم پی اے ندیم بارا، شہباز بارا سمیت دیگر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت نے ڈی ایس پی کو  حکم دیا ہے جبکہ  ندیم بارا، شہباز بارا سمیت دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری بھی کئے ہیں۔ عدالت نے 25فروری کو عدالتی حکم عدولی کرنے پر انہیں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزموں کو بذریعہ پولیس سٹیشن عدالتی حکم سے آگاہ کیا جائے، ان پر 7 کنال 1 مرلہ قیمتی اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے۔
وارنٹ 

ای پیپر-دی نیشن