ہائیکورٹ نے فواد چودھری کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پولیس سے فواد چوہدری کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ 23 فروری کو طلب کر لیا ہے۔ فواد چوہدری کے قریبی عزیز نبیل شہزاد کی جانب سے احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت نے سرکاری وکیل کو کہا کہ پہلے عدالتی حکم پر عمل درآمد کروائیں، اس نکتے پر بعد میں بحث سنیں گے کہ کیا لاہور ہائیکورٹ دوسرے صوبے کے آئی جی کو حکم دے سکتی ہے یا نہیں احمد پنسوتہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ سیکرٹری داخلہ کے ذریعے کسی بھی صوبے کی پولیس کو حکم دے سکتی ہے۔
فواد ریکارڈ