• news

گلیشیئرز پگھلائو: ممکنہ سیلاب سے پاکستان‘ بھارت کو سب سے زیادہ خطرہ


نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) ایک تازہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مستقبل میں گلیشیئرز پگھلنے سے بننے والی جھیلیں پھٹنے کے باعث آنے والے سیلابوں سے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔ نیچر کمیونیکیشن نامی سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں کہا گیا ہے محققین اس نتیجے پر پہنچے کہ مستقبل میں آنے والے سیلابوں سے دنیا بھر میں ڈیڑھ کروڑ (15 ملین) لوگ بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں جس میں آدھے سے زیادہ لوگوں کا تعلق پاکستان‘ بھارت‘ چین اور پیرو سے ہو سکتا ہے۔ جبکہ سب سے زیادہ خطرہ پاکستان کو درپیش ہو گا۔ برطانیہ کی نیو کاسل یونیورسٹی کے فزیکل جیوگرافر اور تحقیق کے شریک مصنف سٹوئورٹ ڈنن نے کہا بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں گلیشیئزز سے بننے والی جھیلیں پھٹنے کے باعث سیلابوں کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ مقصد صرف گلیشیئرز سے بننے والی جھیلوں کی تعداد معلوم کرنا نہیں تھا بلکہ اس میں ہم نے ان لوگوں کو بھی توجہ کا مرکز رکھا ہے جوکہ سیلاب کی آفت سے متاثر ہو سکتے ہیں۔
گلیشیئرز

ای پیپر-دی نیشن