ملائشین طیارہ گرانے کیلئے یوکرائنی باغیوں کو پیوٹن نے میزائل دیئے تھے: تفتیش کار
کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ تحقیقات کے دوران اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ 2014ء میں یوکرائن میں مار گرائے جانے والے ملائشین مسافر طیارے ایم ایچ 17 کو تباہ کرنے کیلئے باغیوں کو میزائل فراہم کرنے کی منظوری روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے دی تھی۔ یوکرائن کی حدود میں باغیوں کے میزائل حملے میں تباہ ہونے والے طیارے میں 300 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ڈچ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے اس بات کے واضح اشارے ملے ہیں کہ ولادی میر پیوٹن نے یوکرائن مں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کو میزائل فراہم کرنے کی منظوری دی تھی‘ تاہم اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں ہیں کہ پیوٹن نے مسافر طیارے کو گرانے کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔
پیوٹن میزائل