کے الیکٹرک کی پیداواری ٹیرف سے متعلق درخواست، نیپرا نے فریقین سے آرا مانگ لیں
اسلام آباد (نامہ نگار)کے الیکٹرک کی بجلی کے پیداواری ٹیرف سے متعلق نیپرا نے درخواست سے متعلق تمام فریقین سے 7 روز میں آرا طلب کر لی۔کے الیکٹرک نے بن قاسم پاور پلانٹس کیلئے ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست کی۔ کے الیکٹرک نے درخواست کی کہ پیداواری ٹیرف 48 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کیا جائے۔ نیپرا کے مطابق درخواست ایل این جی مقامی گیس اور ڈیزل کی لاگت کی مد میں دائر کی گئی،ٹیرف میں 4 روپے 61 پیسے کیسپٹی چارجز کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق آپریشنل اور مینٹیننس کی مد 1 روپے 67 پیسے فی یونٹ ایڈجسٹمنٹ مانگی گئی۔ نیپرا کے مطابق بن قاسم کے ایل این جی پیداوار والے 6 یونٹس کیلئے 36 روپے 92 پیسے فی یونٹ ایڈجسٹ کرنے کی درخواست کی گئی ۔ نیپرا کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر بجلی کی پیداوار کیلئے 35 روپے69 پیسے ایڈجسٹ کرنے کی درخواست کی گئی ۔نیپرا نے درخواست سے متعلق تمام فریقین سے 7 روز میں آرا طلب کر لی۔
کے الیکٹرک نیپرا