• news

پٹرول ڈالنے پر انکار پر ڈی سی لاہور نے شکایات کو نوٹس لے لیا


لاہور(خبرنگار) سوشل میڈیا پر پٹرول پمپس کی جانب سے پٹرول ڈالنے پر انکار کی شکایات پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے شکایات کو نوٹس لے لیا۔ ڈی سی لاہور نے شہر بھر میں پٹرول پمپس چیکنگ کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سرپرائز چیکنگ ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم بھی دے دیا۔ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں پٹرول پمپس کی چیکنگ کریں اور انکاری پٹرول پمپس پر پٹرول کے سٹاک کا جائزہ لیا جائے۔ سٹاک موجودگی کی صورت میں انکار کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اور سٹاک کے ساتھ ریٹس اور پیمانوں کو بھی چیک کیا جائے۔ کاروباری طبقے کی ہر مدد کیلئے تیار ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن