آڈٹ ڈیپارٹمنٹ :محکموں سے پہلے کوارٹر میں اخراجات کی تفصیلات طلب
لاہور (کامرس رپورٹر)آڈٹ اینڈ اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کیلئے جاری کئے گئے فنڈز کے آڈٹ کیلئے محکموں سے پہلے کوارٹر میں اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔آڈٹ اینڈ اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ صوبائی محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے ۔مراسلے کے مطابق آڈٹ اینڈ اکائونٹس نے بجٹ بک کے مطابق ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات کے استعمال سے متعلق تفصیلات شیئر کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی محکموں سے پہلے کوارٹر میں سپلیمنٹری گرانٹس، سکیمز کے بجٹ کو لگائے گئے کٹ اور سرنڈر کردہ فنڈ سے متعلق تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔