• news

عرس مبارک حضرت یعقوب شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان ؒ کی تقریبات کا آغاز


لاہور(خصوصی نامہ نگار) حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ کے پیر بھائی اور حضرت میرا ں حسین شاہ زنجانیؒ کے حقیقی بھائی حضرت یعقوب شاہ زنجانی ؒ المعروف شاہ صدر دیوان ؒکے 1020ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ ز نجانی نے نماز فجر کے بعد مزار شریف کو غسل دے کر کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید ہاشم شاہ زنجانی، صاحبزادہ پیر سید فاخر محمد زنجانی سمیت مریدین اور عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھا کہ حضرت یعقوب شاہ زنجانیؒ نے اپنی ساری زندگی قرآن و سنت کے مطابق بسر کی۔
آپؒ کے مزار پر سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیریؒ نے چلا کشی کی اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ بھی یہاں تشریف لاتے رہے۔آج حضرت شاہ صدر دیوان کا1020واں عرس مبارک پوری عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن