صوبائی دارالحکومت : محلہ ندیم پارک بند روڈ کا سیوریج سسٹم ناکارہ
لاہور(نیوز رپورٹر)صوبائی دارالحکومت لاہورکے علاقہ محلہ ندیم پارک بند روڈ کا سیوریج سسٹم ناکارہ ، گندا پانی گلیوں میں تالاب کا منظر پیش کرنے لگا۔تعفن میں سانس لیناتک محال ہوگیا۔ علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔مختلف موذی امراض کا شکار ہو کر اب تک متعدد شہری ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔بارہا درخواستوں پرمیونسپل کمیٹی نوٹس لینے کو تیار نہیں ہے۔محلہ ندیم پارک بندروڈ کا سیوریج سسٹم گزشتہ 3 روز سے بند،گندا پانی گھروں میں داخل ہونے لگا۔شہری محصور ہو کر رہ گئے۔طلبہ،کام کاج پر جانے والے اور نمازی حضرات کا مساجد تک پہنچنا ناممکن ہوگیا۔ 3 روز سے گندے پانی میں گھیرے اہل محلہ کی صدا کوئی بھی سننے کو تیار نہیں،شہری سراپا احتجاج ہیں۔ملک محمد اشفاق،ملک محمد اکرم،عدیل نور،محمد اویس سمیت دیگر شہریوں کا کہنا ہے بارہا درخواستیں دینے کے باوجود واسا کے کان پر جوں تک نہیں رینگی،کوئی بھی بات سننے کو تیار نہیں۔ میونسپل کمیٹی سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہیں ۔