• news

جعفر میموریل ہاکی‘سمن آباد‘گجرات‘ماڈل ٹائون ‘ایچیسن ییلو کی ٹیمیں کامیاب


لاہور(سپورٹس رپورٹر)جعفر میموریل ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سمن آباد، گورنمنٹ زمیندار ہائی سکول گجرات ، ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن اور ایچسن ییلو نے کامیاب سمیٹ لی ۔ گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول سمن آباد اور گورنمنٹ اقبال پائلٹ سیکنڈری سکول باٹا پور کو ہرا دیا۔ گورنمنٹ زمیندار ہائی سکول گجرات نے ایم سی ہائی سکول قصور کو پانچ دو سے شکست دی۔ ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن لاہور نے جاوید پبلک سکول مانگا منڈی کو شکست دی ۔ ایچیسن ییلو نے گورنمنٹ فرقان شہید سکول شیخوپورہ کو ایک صفر ہر ایا۔
 میچ کا واحد گول جی اے جمالی نے سولہویں منٹ کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن