• news

ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ : جنوبی افریقہ نے پاکستان کو وارم اپ میچ ہرادیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میںچھ وکٹوں سے ہر ادیا۔ پاکستان ویمنز ٹیم نے پانچ وکٹوں پر 145رنز بنائے ۔ عالیہ ریاض نے تیس گیندوںپر ناٹ آئوٹ اڑتالیس رنز بنائے۔ ایا بونگا خاکا نے دو کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا ۔ میزبان جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم نے ہدف انیسویں اوورمیں چار وکٹوں پر پوراکرلیا۔ لائورا ولورڈٹ نے پینسٹھ رنز بنائے ۔ عالیہ ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ میچ کے اختتام پرعالیہ ریاض نے کہا کہ بیٹنگ میں پلان یہی تھا کہ شروع میں سٹرائیک تبدیل کروں اور جہاں موقع ملے وہاں ہٹ کروں۔میری اور عائشہ نسیم کی بیٹنگ کے دوران بات ہوئی تھی کہ ہم نے سنگلز مس نہیں کرنے۔پلان یہی تھا کہ جہاں بھی بال ہمارے ایریا میں ہوگا وہ ہم ہٹ کریں گے۔بائولنگ میں نے فیلڈنگ کے مطابق کی جس کی وجہ سے وکٹیں لینے میں مدد ملی۔آسٹریلیا سے سیریز کھیلنے کے بعد تجربہ ملا ہے، جس کے باعث ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن