• news

کے الیکٹرک کے دسمبرکے ماہانہ  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10.80روپے یونٹ کمی کی منظوری 


اسلام آباد(نامہ نگار)نیپرا نے کے الیکٹرک کے دسمبرکے ماہانہ  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 10روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے، نیپراکے نوٹیفیکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 10 روپے 26  پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 جنوری  2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی،اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کے لئے تھا ،دسمبرکا ایف سی اے نومبرکی نسبت 3 روپے 37   پیسے   فی یونٹ  مزیدکم چارج کیا جائے گا، نیپرا کے مطابق اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا، لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن