آرمی چیف امریکہ نہیں بر طا نیہ کے دورہ پر ہیں ، آئی ایس پی آر
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پا ک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ نے آرمی چیف جنر ل عاصم منیر کے دورہ امریکا کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو بے بنیا د قرار دے دیا۔ڈائر یکٹر جنر ل آئی ایس پی آرنے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر 5 فروری سے 10 فروری تک برطانیہ کے دورے پر ہیں، آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلے میں دورہ برطانیہ پر ہیں۔ یہ کانفرنس دونوں ملکوں کے درمیان فوج کی سطح پرتعاون کیلئے ششماہی تقریب ہے، پاکستان کی اعلیٰ عسکری قیادت 2016 سے اس تقریب میں شرکت کر رہی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق آرمی چیف کے دورہ امریکا کے بارے میں قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، سوشل میڈیا پر آرمی چیف کے دورہ امریکا پر بے بنیاد قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔