امریکی صدر دہشت گرد ہے روسی سپیکر برطانوی ٹینک آئندہ ماہ یوکرائن پہنچیں گے
ماسکو؍ لندن (اے پی پی) روسی پارلیمنٹ کے سپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو "دہشت گرد" قرار دیا ہے۔ روسی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو بائیڈن کے سٹیٹ آف دی یونین خطاب، جس میں انہوں نے دعوی کیا تھا کہ امریکہ ایک ایسی قوم ہے جو دنیا کے لیے ایک روشنی کے طور پر کھڑی ہے۔ اس پر انہوں نے امریکی صدر کو ممتاز تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اگر ہیری ایس ٹرومین ایک مجرم بن گیا ہے جس نے ہیروشیما اور ناگاساکی میں شہریوں کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کیے تو جو بائیڈن ایک دہشت گرد بن گیا، جس نے اپنے سٹریٹجک شراکت داروں جرمنی، فرانس، نیدرلینڈز کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کرنے کا حکم دیا۔ برطانیہ کے تیار کردہ چیلنجر 2 ٹینک مارچ میں یوکرائن کو فراہم کیے جائیں گے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک نے یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم اپنے آلات، اپنے اتحادیوں کے سازوسامان کی ترسیل کو بھی تیز کر رہے ہیں۔ یوکرائن اپنی علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے آئندہ ماہ برطانیہ کے تیار کردہ جدید چیلنجر ٹو ٹینکس استعمال کرے گا۔ ادھر روسی وزیر خارجہ سر گئی سوڈان پہنچ گئے۔
یوکرائن