اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری اسلام آباد لایا گیا ملزم فرار ہوگیا
راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل سے ضلع کچہری اسلام آباد لایا گیا ملزم پولیس کی لاپرواہی سے فرار ہوگیا۔ضلع کچہری اسلام آباد میں یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، ملزم چوری ڈکیتی کی واردات میں اڈیالہ جیل میں قید تھا۔، ملزم کو اڈیالہ جیل سے عدالتی پیشی کے موقع پر ضلع کچہری لایا جا رہا تھا۔ملزم کے فرار ہونے پر تھانہ مارگلہ میں پولیس اہلکارکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ انچارج بخشی خانہ انسپکٹر طاہرخان نیازی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق صبح نو بجکر پچاس منٹ پر اڈیالہ جیل سے ملزمان قیدیوں کی گاڑی میں ضلع کچہری روانہ ہوئے، صبح گیارہ بج کر پانچ منٹ پر قیدیوں کی وین بخشی خانہ پہنچی تو ایک قیدی کم تھا، بعد میں معلوم ہوا کہ ملزم پولیس کی لاپرواہی سے بخشی خانے سے چند قدم دور فرار ہوگیا۔