وزیرستان حملے میں شہید جوان چیچہ وطنی میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
چیچہ وطنی؍ غازی آباد؍ کسووال (نامہ نگاران) جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے سپاہی شمس الرحمان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ چیچہ وطنی کے گاؤں15،گیارہ ایل میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ اس موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا،پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے شہید کی میت کو سلامی دی،چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے شہید سپاہی کی آخری آرامگاہ پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ نماز جنازہ میں کمانڈر بریگیڈئیر ربانی، کرنل محسن، فوجی افسران، جوانوں اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رائے حسن نواز خاں کے علاوہ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بریگیڈیئر ربانی نے شہید کے والد آ فتاب شاہ کو قومی پرچم پیش کیا۔ 24سالہ سپاہی شمس الرحمان نے2سال قبل ہی پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔
سپاہی سپرد خاک