• news

امریکہ نے 9 ایرانی کمپنیوں،  روس نے 77 امریکیوں پر پابندیاں لگا دیں


ماسکو ‘ واشنگٹن( نوائے وقت رپورٹ‘اے پی پی) روس نے 77 امریکی شخصیات پر پابندیاں عائد کر دیں۔ وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ فہرست میں شامل تمام افراد کے روس میں داخلے پر مستقل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور یہ فہرست امریکہ کی طرف سے روس مخالف پابندیوں کے پروگرام میں مسلسل توسیع کے جواب میں مرتب کی گئی ہے۔ 77 امریکی شہریوں میں 33 گورنرز اور ڈیموکریٹ اور ری پبلکن رہنمائوں کے رشتہ دار شامل ہیں۔امریکہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگا دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق امریکی پابندیوں میں ایران کی 9  پیٹرو کیمیکل کمپنیاں شامل ہیں۔ سنگاپور‘ ملائشیا میں ایران سے تعلقات رکھنے والی دیگر کمپنیاں بھی پابندیوں میں شامل ہیں۔
پابندیاں

ای پیپر-دی نیشن