• news

کانگو، اقوام متحدہ کے امن دستوں کی فائرنگ سے 8 شہری ہلاک، 28 زخمی


برازاویلے(اے پی پی) کانگو میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کی انتباہی فائرنگ سے 8شہری ہلاک  ہوگئے ہیں۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی کیوو کے ترجمان  لیفٹیننٹ جنرل کانسٹنٹ ندیما  نے میڈیا کو بتایا کہ  اقوام متحدہ کا قافلہ صوبائی دارالحکومت  گوما کے شمال میں  ایک سپلائی مشن سے واپس آرہا تھا کہ کچھ حملہ آوروں نے قافلے میں شامل 4ٹرکوں کو آگ لگا دی، اس دوران قافلے کی حفاظت پر مامور فوجیوں نے انتباہی فائرنگ کی جس کی زد میں آکر 8شہری ہلاک جبکہ 28زخمی ہو گئے۔
کانگو/ فائرنگ

ای پیپر-دی نیشن