• news

پاکستان، ہالینڈ کا دسواں مشاورتی دور،  تجارت لائیو سٹاک سمیت تعاون فروغ پر اتفاق 


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان، ہالینڈ دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دسواں دور ہیگ میں ہوا۔ سیکرٹری خارجہ ڈاکٹراسد مجید خان اور ہالینڈکی وزارت خارجہ امور کے سیکرٹری جنرل Paul-Huijts نے اپنے اپنے وفد کی قیادت کی۔ مشاورت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں اور اہم علاقائی اور عالمی امورکا جائزہ لیا گیا۔ دونوں وفود نے دو طرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیاسی، معاشی، تجارتی، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تبدیلی، زراعت، واٹرمینجمنٹ، ڈیری، لائیوسٹاک، تعلیم اور ثقافت سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے ہالینڈ کی کمپنیوں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے آزادانہ مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
دسواں دور

ای پیپر-دی نیشن