• news

 روز میں الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے: اسد عمر


لاہور (سپیشل رپورٹر) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے آئین کہتا ہے الیکشن کا انعقاد کرنا الیکشن کمشن کی ذمہ داری ہے، ذمہ داری پوری نہ ہونے پر اس کا نتیجہ بھی آئین میں لکھا ہوا ہے۔  لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا اسمبلی تحلیل کے بعد 90 روز میں الیکشن کرنا آئینی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے آج بھی اپنا تحریری جواب جمع نہیں کرایا۔ آئین میں لکھا ہے گورنر نے الیکشن کی تاریخ دینی ہے، دوسرا انہوں نے نگران کابینہ بنانی ہے۔ مخالفین کو سیاسی موت نظر آرہی ہے۔  یہ عمران کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ اس لیے الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کررہے۔ لوگوں پر دہشتگردی کے پرچے کاٹے جارہے ہیں۔ تحریک انصاف آئین کے ساتھ کھڑی ہے اور الیکشن کے لیے تیار کھڑی ہے۔ اسد عمر نے کارکنوں سے کہا پی ٹی آئی کے لوگ حلقوں میں اتریں، انتخابی مہم شروع کریں، الیکشن آرہا ہے۔
اسد عمر

ای پیپر-دی نیشن