ہائیکورٹ، انتخابی شیڈول کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے صدر کے خط کی روشنی میں پنجاب اور خیبرپی کے میں انتخابی شیڈول کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا عائد اعتراض ختم کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ رجسٹرار آفس نے صدارتی خط مصدقہ نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا تھا۔ دوران سماعت جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ صدر مملکت نے الیکشن کمشن کو لکھا خط ٹوئٹر اکائونٹ پر شئیرکیا۔ رجسٹرار نے اعتراض اٹھایا کہ ٹوئٹر اکائونٹ پر شئیرکردہ دستاویز مصدقہ نہیں ہوسکتی ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت رجسٹرار آفس کا عائد اعتراض ختم کرے، صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول کیلئے خط بھجوایا ہے اسمبلیوں کی تحلیل کے 90دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے۔ استدعا ہے کہ صدر مملکت کے خط کی روشنی میں عدالت الیکشن کمیشن کو فوری انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے۔
ہائیکورٹ