i ترکیہ نے ہر مشکل میں پاکستان کا ساتھ دیا ، فضل الرحمان
اسلام آباد(نامہ نگار)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ترکیہ اور شام میں ہونے والے زلزلے کے حوالے سے علماءخطباءکے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ علماءاور خطباءنماز جمعہ کے خطبات میں برادر ملک ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے میں شہید ہونے والے مسلمان بھائیوں ،بہنوں اور بچوں کے لئے اعلی علیین میں مقام نصیب ہونے اور مریضوں کی کامل و مکمل صحتیابی کے لئے رب کریم کے حضور خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کریں ۔ برادر ملک ترکیہ نے ہر مشکل میں وطن عزیز پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔آج ترکیہ خود مشکل حالات سے گذر رہا ہے ،زلزلے جیسی قدرتی آفت کا مقابلہ اگرچہ انسان کے بس میں نہیں تاہم اللہ کریم کے حضور دعاو¿ں ،مناجات اور آہ وزاری سے اس تکلیف اور غم کی گھڑی میں ان کے لئے صبر کی دعاءکرسکتے ہیں ۔نیز اہل خیر کو مالی تعاون کی طرف متوجہ کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ ترکیہ میں امدادی کاموں میں مصروف مستند اداروں اور تنظیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔اللہ کریم ترکیہ اور شام سمیت امت مسلمہ کو ہر قسم کے شرور سے محفوظ فرمائے ۔
فضل الرحمان