• news

ادویات قیمتوں میں اضافہ، وزیر صحت،سی ای او ڈریپ اور پی پی ایم اے مذاکرات بے نتیجہ


اسلام آباد(خبرنگار)ادویات قیمتوں میں اضافے کا معاملہ، وفاقی وزیر صحت ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ) اور پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے)کے چیئرمین سید فاروق بخاری کی سربراہی میںوفد کے طویل مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے دونوں اطراف سے آراء دیدی گئیںوفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مسائل کے حل کیلئے تحریر ی طور پر وزیراعظم کو آگاہ کرنے کی یقین دہانی کروا د ی تفصیلات کے مطابق پاکستان فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے)کیجانب سے خام مال کی عدم دستیابی ،ایل سیز بینک کنٹریکٹ سمیت ادویات کی قیمتوں میں اڑتیس فیصد تک اضافے کا مطالبہ کیا گیا تھا جسکے بعد ڈریپ کیجانب سے ہارڈ شپ کے تحت قیمتوں میں اضافہ کی تجویز دی گئی جو تاحال کابینہ سے منظوری کی منتظر ہے اس معاملے پر گذشتہ روز وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عاصم رؤف اور پی پی ایم اے چیئرمین سید فاروق بخاری کی سربراہی میں نمائندہ وفد کے مابین طویل مذاکرات ہوئے جو کہ نتیجہ خیز توثابت نہ ہوسکے تاہم ایک اچھے ماحول میں مسائل کو حل کرنے کیلئے روڈ میپ ترتیب دیدیا گیا وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ وزیراعظم کیجانب سے ادویات قیمتوں میں اضافہ کیلئے اسحاق ڈار کی سربراہی میں بنائی جانیوالی کمیٹی کو فعال کیا جائے گا اور وزارت صحت کیجانب سے وزیراعظم کو تحریری طور پر بھی آگاہ کیا جائیگا اور کوشش کیجائیگی کہ پی پی ایم اے کے جائز مطالبات فوری حل کئے جائیں۔
 مذاکرات بے نتیجہ

ای پیپر-دی نیشن