پوپ فرانسس کا شام اور زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ
پیرس (اے پی پی)عیسائیوں کے کیتھولک فرقے کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے زلزلوں کے بعد ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ شدید متاثرہ ترکیہ اور شام کے لوگوں کے ساتھ ہے اور وہ ان کے لئے دعا گو ہیں۔ پوپ نے ان امدادی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خراب موسم اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچنے جیسے کٹھن حالات میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ۔ انہوں نے ان رضاکاروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پوپ فرانسس