• news

شیخوپورہ میں گھی، آٹا بھی  نایاب، ذخیرہ کر لیا گیا


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ میں گھی کوکنگ آئل اور آٹے کی قلت بھی شدت اختیار کر گئی۔ لوگ سستے آٹے کے حصول کیلئے یوٹیلٹی سٹور اور دیگر مقامات کا رخ کر رہے ہیں جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹرکوں پر 10کلو آٹے کے رعایتی نرخوں پر تھیلے فروخت کیے جا رہے ہیں۔ جہاں مرد و خواتین کی لمبی لائنیں تمام دن لگی رہتی ہیں۔ دوسری طرف گھی اور کوکنگ آئل کی قلت نے بھی شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ گھی ڈیلروں کے مطابق فیکٹریوں سے مطلوبہ مقدار میں گھی کی سپلائی نہیں آرہی جس کی وجہ سے گھی کی قلت پیدا ہو چکی ہیں۔ اس قلت سے فائدہ اٹھانے کیلئے گھی اور کوکنگ آئل کی ذخیرہ اندوزی بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ جبکہ شہر میں مختلف برانڈ کے گھی کی قیمتوں میں بھی ہوشر با اضافہ کر دیاگیا۔ اعلیٰ برانڈ کے گھی کی قیمت600سے 650روپے ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمت 650سے لے کر 680تک بتائی جارہی ہیں ۔
ٓآٹا

ای پیپر-دی نیشن