فیصل آباد لڑکی، گوجرہ میں لڑکے سے زیادتی: حویلی لکھا، درندگی کا شکار خاتون چل بسی
فیصل آباد، گوجرہ، اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) نواحی علاقہ میں اوباش افراد نے دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ترکھانی کے علاقہ 209 گ ب میں سلیم مسیح کی چودہ سالہ بیٹی (ص) گھر میں اکیلی تھی کہ اسی دوران جوئیل طفیل وغیرہ مسلح ملزمان گھر میں داخل ہو گئے۔ ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموںکے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اوکاڑہ کے قبضہ حویلی لکھا کے گائوں چشتی الٰہ دین کا رہائشی غلام مصطفی کی بیوی (ک) جوکہ 6ماہ کی حاملہ گھر میں موجود تھی کہ اوباش ساجد جان اپنے 2نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر داخل ہوگیا۔ ملزموں نے خاتون خانہ کو نشہ آور مشروب پلایا، نیم بے ہوش ہوگئی، زیادتی کانشانہ بناڈالا۔ حالت غیر ہونے پرخاتون کومقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 2روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس تھانہ حویلی لکھا نے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم اور اس کے ساتھیوںکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔ چک نمبر 415 ج ب کی کلثوم ناز نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسکا 14 سا لہ بیٹا (الف)گاؤ ں میں موجود تھا کہ گاؤں مذکور کا اوباش نوجوان متین آ گیا اور اس کو اپنے ہمراہ لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکے کے شور پر ملزم فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
زیادتیاں