ٹیریان کیس میں عمران میرٹ پر نہیں آنا چاہتے، دائرہ اختیار چیلنج کر رہے: عطا تارڑ
اسلام آباد (وقائع نگار) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) عطاء تارڑ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی میں اگر کوئی معلومات چھپائی گئی ہوں تو ایسا رکن اسمبلی نا اہل قرار دیا جاتا ہے۔ ہائیکورٹ میں عمران خان کے حوالے سے ایسے ہی کیس کی سماعت تھی۔ عمران کے وکلاء کیس میں تاخیری حربے اپنا رہے ہیں۔ عمران خان جانتے ہیں کہ وہ غلط ہے، جھوٹے بیان حلفی جمع کروانے پر فوجداری کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ عمران خان کے بیان حلفی میں لکھا ہے کہ والدہ کی وفات پر ٹیریان کی کسٹڈی خالہ کو دے رہا ہوں۔ ایک طرف نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا دوسری طرف عمران خان اپنی بیٹی کو چھپا رہے ہیں، عمران خان کیس کے میرٹس پر نہیں آنا چاہتے اس لیے دائرہ اختیار چیلنج کررہے ہیں۔ ٹیریان وائیٹ کیس کی سماعت روزانہ کی جائے اور اس کو لائیو دکھایا جائے، یہ ایک پبلک آفس ہولڈر کا معاملہ ہے کوئی نجی معاملہ نہیں ہے۔ عمران خان نے بطور پبلک آفس ہولڈر جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔ ہمارا مطالبہ ہے عمران خان میرٹ پر کیس کا مقابلہ کریں۔ عدالت سے استدعا ہے عمران خان کو مزید تاخیری حربے اپنانے کا وقت نہ دیا جائے۔
عطاء تارڑ